نماز وہ سکون ہے جو دنیا کی کسی چیز میں نہیں۔
اللہ پر بھروسا وہ طاقت ہے جو ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے
جو صبر کرتا ہے، اللہ اس کے لیے بہتر راستہ کھول دیتا ہے۔
دل ٹوٹے تو لوگوں کے پاس نہیں، اللہ کے پاس جایا کرو۔
ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، یہ اللہ کا وعدہ ہے۔
اللہ کی یاد میں وہ سکون ہے جو نیند سے بھی بہتر ہے۔
جو اللہ کو یاد رکھتا ہے، اللہ اسے کبھی نہیں بھولت
خاموش صبر بھی ایک بہت بڑی عبادت ہے۔
رزق صرف پیسے کا نام نہیں، سکون بھی رزق ہے
گناہوں سے نفرت کرو، گناہ گار سے نہیں۔
اللہ دلوں کے حال جانتا ہے، اس سے کچھ چھپا نہیں۔
جب سب راستے بند ہوں، تب دعا کا دروازہ کھلا ہوتا ہے۔
اللہ کی رضا میں وہ خوشی ہے جو کسی اور میں نہیں۔
جو مل گیا اس پر شکر، جو نہ ملا اس پر صبر۔
اللہ دیر کرتا ہے، اندھیر نہیں۔
توبہ وہ نعمت ہے جو گناہوں کو بھی نیکی بنا دیتی ہے۔
اللہ سے مانگو، وہ بغیر حساب عطا کرتا ہے۔
نماز چھوڑنا مسئلے کا حل نہیں، نماز مسئلے کا حل ہے۔
اللہ کافی ہے، پھر کسی کی کمی نہیں رہتی۔